6 جولائی 2014 - 10:07
گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات جاری، مشترکہ متن کی تیاری

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ارکان کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ متن کی تیاری کے سلسلے میں صلاح و مشورہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور ویلیم برنز اور یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ کی معاون ہیلگا اشمد نے ہفتے کی شام آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ متن کی تیاری کے سلسلے میں صلاح و مشورہ کیا۔اس سے پہلے ہفتے کی صبح سید عباس عراقچی اور ہیلگا اشمد نے ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ متن کی تیاری سے متعلق بات چیت کی تھی جو کل شام تک جاری رہی۔ویانا میں جامع معاہدے کے متن کی تیاری کے سلسلے میں جمعہ کے روز صلاح و مشورہ شروع ہوا تھا اور ہفتے کی رات تک فریقین سولہ گھنٹے آپس میں تبادلۂ خیال کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کے روز سے ویانا میں ایران کے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں حتمی معاہدے کی غرض سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا چھٹا اور آخری مرحلہ شروع ہوا ہے جو بیس جولائي تک جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲